: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،22جنوری (ایجنسی)انتخابی کمیشن نے برطانیہ میں ایک ہیکر کے ذریعہ ای وی ایم ہیک کیے جانے کے دعوے کے معاملہ میں دہلی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ کمیشن نے نئی دہلی ضلع کے پولیس کمشنر کو لکھے ایک خط میں تعزیرات ہند کی
دفعہ 505(اے ) (بی )کے تحت یہ معاملہ درج کرکے اسکی فوری جانچ شروع کرنے کا حکم دیاہے ۔
کمیشن نے پولیس کو لندن کے ایک پروگرام میں پیر کو شجاع کی طرف سے دیے گئے بیان کی جانچ کرنے کو کہا ہے، شجاع نے کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے اور 2014 کے لوک سبھا انتخاب میں دھاندلی ہوئی تھی.