: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،10اپریل(ایجنسی)انتخابی کمیشن نے دوردرشن کو سبھی سیاسی پارٹیوں کی خبروں کو نشر کرنے کے معاملے میں توازن پیدا کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کمیشن نے اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری کو منگل کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کو نافذ کرنے سے متعلق گزشتہ 10مارچ کو دی گئی
ہدایات پر عمل کیا جانا چاہئے تاکہ ضابطہ اخلاق کے دوران سبھی سیاسی پارٹیوں کی خبریں نشر ہونے کے معاملے میں توازن قائم کیا جائے۔ کمیشن نے خط میں کہا ہے کہ اسے ایسی رپورٹ ملی ہے کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کو انتخابی تشہیر کے معاملے میں جو وقت دیا گیا ہے کہ اس میں تناسب نہیں ہے اور اس میں توازن برقرار رکھنے پر عمل نہیں کیاگیا ہے اور یہ ضابطہ اخلاق کے مطابق نہیں ہے۔