نئی دہلی ، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
وصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 تھی اور اس کا
مرکز دہلی کے قریب ہریانہ کے جھجر میں تھا۔
ابھی تک زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش اور کچھ دیگر ریاستوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔