: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنئی/9فروری(ایجنسی)اسپائس جیٹ کے ہوائی جہاز کے مسافر آج اس وقت بال بال بچ گئے جب چنئی ہوائی اڈے سے دہلی کے لیے اڑان بھرنے کے پرواز کرنے کے بعد جہاز کا ٹائر پھٹ گیا اور اسے ایمرجنسی میں یہاں لوٹ کر اتاراگیا، اسپائس جیٹ نےکہا کہ اس واقع کی وجہ سے 199
مسافروں میں سے کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی، ایئرلائن نے بتایا کہ شک ہے کہ اڑان بھرنے کے وقت ہی جہاز کا ٹائر پھٹ گیا، انہوں نے کہا ،عملے نے واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا اور جہاز چنئی ہوائی اڈے پر مسافروں کو حفاظت کے ساتھ اتاردیا گیا، اور انہیں ٹرمنل بلڈنگ لیے جایا گیا.