: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 فروری (یو این آئی) اڈانی گروپ پر امریکی فرم ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے پیر کو پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کی، جس کے نتیجے میں مسلسل تیسرے دن کوئی کام نہیں ہوسکا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی میں دو بار خلل پڑنے کے بعد دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی صبح لوک سبھا
اور راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد دونوں ہی ایوانوں میں اپوزیشن کانگریس، ترنمول کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، شیو سینا، دراوڑ منیترا کزگم، راشٹریہ جنتا دل، جنتا دل یونائیٹڈ، عام آدمی پارٹی اور کئی دیگر جماعتوں کے ارکان نے اڈانی گروپ کے خلاف رپورٹ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا۔