: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 28 مئی(یو این آئی)ملک میں ٹڈیوں پر قابو پانے کے لئے ڈرون سے کیڑہ مارادویات کا چھڑکاو کیا جائے گا۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے ٹڈیوں پر قابو پانے سے متعلق کارروائی کے لئے ڈرون سے چھڑکاو کے لئے مشروط اجازت دے دی ہے۔اس کے لئے کمپنیاں مقرر کی گئی ہیں۔
ٹڈیوں کے حملے کے خدشات کے تعلق سے بہار حکومت نے بھی اپنی تیاری شروع کردی ہے۔بہار زرعی یونیورسٹی اس کے تدارک کے لئے ڈرون سےچھڑکاو کی صلاح دی ہے۔کسان بھی منظم طریقے سے اونچی آواز سے ٹڈی دل کو بھگا سکتے
ہیں۔
اس درمیان زرعی وزارت نے ٹڈیوں پر قابو پانے کی قابلیت کو مضبوط بنانے کے لئے اضافی 55گاڑیوں کی خرید کا حکم دیا ہے۔ٹڈیوں پر قابو پانے والی تنظیموں کے پاس وافرذخائر(53000 لیٹر میلاتھیان)ہے۔زرعی میکانائزیشن سے متعلق سب مشن کے تحت ،راجستھان کے لئے 2.86کروڑ روپے کی لاگت سے 800 ٹریکٹر ماونٹیڈ اسپرے آلات کی مدد منظور کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گاڑیوں،ٹریکٹروں،چھڑکاو آلات،سیفٹی یونیفارم،اینڈرائیڈ ایپلیکیشن کی خرید اور تربیت کئے لئے 1.8 کروڑروپے گجرات کے لئے بھی جاری کئے گئے ہیں۔