ذرائع:
برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا، جہاں ایک بغیر ڈرائیور کے چلنے والی مونوریل ٹرین ایک بڑی تعمیراتی کرین سے ٹکرا گئی۔ اطلاعات کے مطابق، ریلوے ٹریک کے قریب موجود کرین اچانک بلند ٹریک پر گر گئی، اسی دوران وہاں سے گزرنے والی خودکار ٹرین اس
سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے نتیجے میں کرین کا ملبہ نیچے مصروف سڑک پر جاگرا، جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے، تاہم کرین آپریٹر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس واقعے کے بعد حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔