: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر ، 04 مئی (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مالک یہاں کے پشتنی باشندے ہیں، چاہے وہ مسلمان ہو ، ہندو ہو ، سکھ ہو ، بودھ ہو یا عیسائی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں خطوں کے عوام نے 5 اگست 2019 کے بھاجپا
حکومت کے غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلے مسترد کر دیئے ہیں اور پارلیمانی انتخاب کے نتائج کے دن پوری دنیا کو یہاں سے یہ پیغام جائے گا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو یہ فیصلے نا قابل قبول ہیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے پائین شہر کے مختلف علاقوں میں چناوی پروگراموں سے خطاب کے دوران کیا۔