: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 7 فروری (ذرائع) ڈبل ڈیکر بسیں حیدرآباد کی سڑکوں پر واپس آگئی ہیں۔ مگر اس بار بسیں برقی ہیں!
تین الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسوں کو میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے وزیر کے ٹی راما راؤ اور چیف سکریٹری اے شانتی کماری نے منگل کو یہاں چیوڑلا کے ایم پی جی رنجیت ریڈی اور چندرائن گٹہ سے ایم ایل اے اکبر الدین
اویسی کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا-
حیدرآباد میں 11 فروری کو فارمولہ ای پرکس شیڈول کے ساتھ، یہ بسیں بنیادی طور پر ریس ٹریک کے ارد گرد چلیں گی جس میں ٹینک بنڈ، نیکلس روڈ، پیراڈائز اور نظام کالج کے حصے شامل ہیں۔ 11 فروری کے بعد، بسوں کو شہر کی سیاحت کو بڑھانے کے لیے ہیریٹیج سرکٹ کے ساتھ استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔