the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں خواتین کی حفاظت اب بھی دور کا خواب ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے فٹ انڈیا موومنٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر جمعرات کو ملک کے باشندوں کی اچھی صحت کی دعا کرتے ہوئے فٹنس منتردیا... فٹنس کی ڈوز، نصف گھنٹہ ہردن مسٹر مودی نے کہا،’فٹ انڈیا مومینٹ نے ایک برس ایسے وقت میں مکمل کیا ہے جس میں تقریباً چھ ماہ ہمیں کئی طرح کی پابندیوں کے درمیان گذارا کرنا پڑا ۔ لیکن فٹ انڈیا موومینٹ نے اپنے اثر اور معنویت کو اس کورونا کی گھڑی میں ثابت کر کے دکھایا ہے۔ واقعی فٹ رہنا اتنا مشکل کام نہیں ہے جتنا کچھ لوگوں کو لگتا ہے۔ تھوڑے سے ضابطے اور تھوڑے سی مشقت سے آپ ہمیشہ صحتمند رہ سکتے ہیں۔ فٹنس کی ڈوز، نصف گھنٹہ ہردن اس طریقے میں ہر کسی کا برتاؤ اور ہر کسی کا سکھ چھپا ہوا ہے۔ پھر چاہے یوگ ہو یا بیڈمنٹن، ٹینس یو فٹبال، کراٹے ہو یا کبڈی، جو بھی آپ کو پسند آئے، کم از کم 30 منٹ روز کیجیے۔ ابھی ہم نے دیکھا، نوجوان کے امور کی وزارت اور وزارت صحت نے مل کر فٹنس پروٹوکال بھی جاری کیا ہے‘۔
وزیر اعظم نے کہا،’ آج ملک کو ترغیب دینے والے ایسے سات بڑے تجربہ کاروں کا بھی میں بالخصوص شکریہ ادا کرتا ہوں کیوں کہ آپ نے وقت نکالا اور آپ کے ذاتی تجربات کو بتایا۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ نے فٹنس کے مختلف پہلوؤں پر ذاتی تجربات شیئر کیے وہ یقینی طور پر ملک کی تمام نسلوں کے لیے بہت ہی سودمند ہوں گے۔ آج کی یہ بحث ہر عمر کے لیے اور طرح طرح کی دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بھی بہت کارآمد ہوگی۔ فٹ انڈیا موومینٹ کی پہلی سالگرہ پر میں تمام ملک کے باشندوں کی اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا،’ایک سال کے اندر یہ فٹنس موومینٹ لوگوں کی تحریک بھی بن چکی ہے اور مثبت تحریک بن چکی ہے۔ ملک میں ہیلتھ اور فٹنیس کی بابت مسلسل بیداری بڑھ رہی ہے اور سرگرمیاں بھی بڑھی ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ یوگ، آسن، ورزش، واکنگ، رننگ، سویمنگ، کھانے کی اچھی عادتیں، بہترین طرز زندگی، اب یہ فطری طور پر ہماری بیداری کا حصہ بن رہے ہیں‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.