: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 16 جولائی (یو این آئی) وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے ضلع کلکٹرس سے کہا کہ وہ اپنے دفاتر سے باہر نکلیں اور لوگوں کی خواہشات کے مطابق کام کریں۔ انہوں نے منگل کو سکرٹریٹ میں کلکٹرس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ اے سی چیمبروں میں نہ
بیٹھیں، باہر نکلیں اور عوام کے درمیان کام کریں۔ انہوں نے تمام کلکٹرس، پولیس کمشنرس، ایس پیز اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ عوامی حکمرانی، دھرانی پورٹل کے مسائل، خریف سیزن میں کاشتکاری، صحت عامہ ، موسمی امراض،
تعلیم ، امن و امان اور دیگر مسائل پر یہ اجلاس منعقد کیا۔