: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
رانچی، 05 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع کے دیوری بلاک کے تحت واقع گاؤں چتر و نکورا میں آج مسلم سماج کی جانب سے ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جھار کھنڈ حکومت کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، جبکہ اجلاس کی صدارت مولانا تسلیم رضا مدنی نے فرمائی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر
انصاری نے واضح انداز میں کہا کہ مسلم سماج کو کبھی بھی دبا کچلا سمجھنے کی بھول نہ کریں۔ میں ہر سماج کے ساتھ کھڑا ہوں اور کسی بھی سماج کے ساتھ ناانصافی یا غلط برتاؤ نہیں ہونے دوں گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسیوں اور نظریات کی مخالفت کی ہے، جس کی وجہ سے وہ مسلسل نشانے پر رہے ہیں، مگر وہ کبھی خوف زدہ نہیں ہوئے۔