the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
واشنگٹن یکم اپریل 2026 (اعتماد نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ایران میں جاری امریکی فوجی کارروائی ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور یہ عمل دو سے تین ہفتوں میں مکمل ہو سکتا ہے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے کسی معاہدے کی شرط پر انخلا نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق فیصلہ ایران کے جوہری صلاحیت کم ہونے کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور جب امریکہ کو یقین ہو جائے گا کہ ایران کا جوہری پروگرام ختم ہو چکا ہے تو فوجی کارروائی روک دی جائے گی۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا



کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسے بحال ہونے میں 15 سے 20 سال لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کرے تو بہتر ہوگا، لیکن نہ بھی کرے تو بھی امریکہ اپنے مقاصد حاصل کر چکا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازعہ جلد اختتامی مرحلے میں داخل ہو سکتا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ آج رات قوم سے خطاب میں ایران سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.