: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ 21 فروری 2026 (اعتماد نیوز) واشنگٹنامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو ایک حکم نامے پر دستخط کیے، جس کے تحت تمام ممالک پر 10 فیصد عالمی ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے، جو "تقریباً فوری طور پر" نافذ العمل ہوگا۔ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں اس اعلان کا اشتراک کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا
كہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے ابھی اوول آفس سے تمام ممالک پر 10 فیصد عالمی ٹیرف پر دستخط کیے ہیں، جو تقریباً فوری طور پر نافذ ہوگا۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ!امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ میں بڑی قانونی شکست کے بعد 10 فیصد عالمی ٹیرف "فوری طور پر نافذ" کرنے کا اعلان کیا۔