ذرائع:
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے ایک بہت بڑا تحفہ ملا ہے۔انہوں نے کہا که "ایران نے مجھے ایک تحفہ بھیجا ہے، یہ تحفہ آج ہی پہنچا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا تحفہ ہے جس کی مالیت بے حد زیادہ ہے۔"مزید کہاکہ "میں آپ کو نہیں بتاؤں
گا کہ وہ تحفہ کیا ہے، لیکن یہ ایک نہایت اہم انعام ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا که "نہیں، اس کا تعلق جوہری معاملے سے نہیں ہے بلکہ یہ تیل اور گیس سے متعلق ہے، اور یہ ان کی جانب سے ایک بہت اچھا اقدام تھا۔" انہوں نے کہا کہ "اس سے مجھے یہ ظاہر ہوا کہ ہم درست لوگوں کے ساتھ معاملات کر رہے ہیں۔ واقعی بہت بڑا تحفہ ہے۔"