حیدرآباد، ٢٣ مئی (ذرائع) تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر دستک دے دی ہے، جس کے بعد طبی حکام اور عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تلنگانہ کے دارالحکومت
حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقے میں ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، مذکورہ ڈاکٹر گزشتہ دو دنوں سے بخار میں مبتلا تھا، جس کے بعد اس کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروایا گیا، اور رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔