: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 19 دسمبر (یو این آئی) پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی کے معاملے پر وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کررہے اپوزیشن ارکان نے راجیہ سبھا میں منگل کو مسلسل چوتھے دن نعرے بازی اور ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 12 بجے، پھر دوپہر 2 بجے اور دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد 3 بجے
تک ملتوی کرنی پڑیکھانے کے وقفے کے بعد جب چیرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ایوان کی کارروائی شروع کرنے کے لیے نشست سنبھالی تو کانگریس سمیت تمام اپوزیشن اراکین اپنی جگہ پر کھڑے ہو گئے اور اونچی آواز میں بولنے لگے، اس پرمسٹردھنکھڑ نے کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان کی کارروائی تین بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔