نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ نائب صدر جمہور یہ جگدیپ دھنگکھڑ کے استعفیٰ کی وجہ ان کی صحت کم اور کوئی اور دوسری وجہ زیادہ لگتی ہے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا ہے کہ مسٹر دھنکھڑ کے استعفیٰ کی حقیقت کچھ اور ہو سکتی ہے اور اس کی بنیادی وجہ مسٹر دھنگھڑ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا لگتا ہے
پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا، کل دو پہر
12.30 بجے مسٹر دھنکھڑ نے راجیہ سبھا کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی صدارت کی۔
اس میٹنگ میں ایوان کے لیڈ ر جے پی نڈا اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن ر جیجو سمیت زیادہ تر ممبران موجود تھے۔
تھوڑی دیر کی بحث کے بعد طے ہوا کہ کمیٹی کی اگلی میٹنگ شام 4:30 بجے دوبارہ ہو گی۔