نئی دہلی ، 19 جون (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیو بندر یادو نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے مسٹر یادو نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مسٹر گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، انصاف کے واریئر ، آئین کے محافظ ، اپوزیشن لیڈر مسٹر راہل گاندھی کو
سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات آپ کی مسلسل رہنمائی ہم سب کو ملتی رہے ، آپ کی قیادت میں ہم سماجی انصاف کے عزم کو حقیقی روپ دے سکیں، ایشور سے یہی دعا ہے۔
دہلی پردیش کانگریس نے آج یہاں تالکٹورہ اسٹیڈیم میں روز گار میلے کا اہتمام کیا ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر راہل گاندھی کی پیدائش 19 جون 1970 کو دہلی میں ہوئی تھی۔