: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد27جنوری(یواین آئی) جمعیۃ علماء کریم نگر(تلنگانہ) کے زیر اہتمام ”دیش بچاو دستوربچاو“پروگرام منعقد ہوا،جس سے مختلف تنظیموں،جماعتوں اور مذاہب کے رہنماوں نے خطاب کیا اور دستور کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔
ان مقررین نے سیاہ قانون کے خلاف مرکزی حکومت کے نارواسلوک کی پُر زور مذمت کی اور کہا کہ ہمارا ملک جمہوری اور سیکولر ہے،یہاں ہر مذہب کے ماننے والے کو پوری آزادی
واختیار حاصل ہے،مذہب کی بنیاد پر قانون بنانا اس ملک کے عظیم دستور کے بالکل خلاف ہے،جب تک سیاہ قوانین ختم نہیں کئے جائیں گے ہم ہر طرح سے احتجاج کریں گے اور متحدہ طور پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ان مقررین نے سخت ترین سردیوں کے باوجود ملک کی سالمیت کے لئے احتجاج کرنے والی خواتین اور طلبہ کے جذبہ کی بھرپورستائش کی اور ان کی کوششوں کو کامیاب وبامراد ہونے کی تمناوں کا اظہار کیا۔