the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

ہندوستانی خواتین
آسٹریلیا خواتین
نیوزی لینڈ خواتین
سری نگر ، 31 مئی (یو این آئی) نیشنل کا نفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت یہاں کے عوام کے ان پہاڑ نما مسائل و مشکلات کے حل میں مصروف ہے، جو گزشتہ غیر جمہوری دور حکومت کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی موجودگی سے آج لوگوں کی شنوائی ممکن ہو رہی ہے اور مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ 
ڈاکٹر فاروق عبد اللہ سرینگر میں نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کے صوبائی اجلاس سے خطاب کر رہے



تھے۔ 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا، پانچ اگست 2019 کو جب جموں و کشمیر کی تنظیم نو کر کے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا اور اسے مرکزی زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا، تو اس کے بعد یہاں ایک طویل غیر جمہوری دور نے جنم لیا، جس میں عوام کی کہیں شنوائی نہیں تھی۔ اس دوران عوامی مسائل سنگین سے سنگین تر ہوتے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل سے آج یہاں ایک جمہوری نظام قائم ہو چکا ہے اور عوامی حکومت سر گرمی سے عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.