: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 4 ڈسمبر (ذرائع) کانگریس پارٹی سے مسلم اقلیتی امیدواروں میں سے کوئی بھی منتخب نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کے اندر سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ چند دنوں میں تشکیل دی جانے والی نئی ریاستی کابینہ میں چند ایک کو جگہ دی جائے۔ اگرچہ بہت سے مسلم
اقلیتی امیدواروں نے کانگریس کی نمائندگی کرتے ہوئے الیکشن لڑا تھا، لیکن وہ سبھی ہار گئے۔ سابق وزیر محمد علی شبیر، جنہوں نے نظام آباد اربن حلقہ سے انتخاب لڑا تھا، بی جے پی کے ڈی سوری نارائنا سے ہار گئے۔ وہیں فیروز خان نامپلی سے اور اظہر الدین جوبلی ہلز سے ہار گئے-