حیدرآباد،٦ مئی (ذرائع) وشاکھاپٹنم کے وینکوجی پالم علاقے میں جنا جاگرن سمیتی کے نمائندوں نے کراچی بیکری کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شہر کراچی کے نام پر بھارت میں کسی
تجارتی ادارے کا نام رکھنا ناقابل قبول ہے۔ ان کا سوال تھا کہ آخر پاکستان سے منسوب نام بھارت میں کیوں استعمال کیا جا رہا ہے؟جنا جاگرن سمیتی کے نمائندوں نے مزید کہا کہ اگر فوراً نام تبدیل نہ کیا گیا تو مرکزی حکومت کو بیکری مالکان کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنا چاہیے۔