: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 ڈسمبر (ذرائع) دہلی پولیس کو منگل کی شام نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک دھماکے کی اطلاع ملی۔ دہلی فائر سروس ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق، کال شام 5.47 بجے آئی تھی اور اسے دہلی پولیس کے پی سی آر (پولیس کنٹرول روم) کے ذریعے منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور فائر
ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ تاہم پولیس کو موقع سے کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سفارت خانے کا تمام عملہ محفوظ ہے اور وہ معاملے کی تحقیقات میں مقامی حکام سے تعاون کر رہے ہیں۔