: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 02 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت دیگر رہنماؤں نے جمعہ کو الزام لگایا کہ چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخابات میں دھاندلی کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف احتجاج سے
پہلے دہلی پولیس اس کے اراکین اسمبلی ، کونسلروں اور پارٹی کارکنوں کو حراست میں لے رہی ہے مسٹر کیجریوال نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا "آپ کے منتخب ارکین اسمبلی ، کونسلروں اور کارکنوں کو پوری دہلی میں حراست میں لیا جا رہا ہے، جو پارٹی دفتر آ رہے تھے۔