: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) دہلی میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی اور گرمی کی لہر کے حالات میں نرمی کی وجہ سے لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کو کہا کہ دہلی سمیت شمال مغربی علاقوں
میں گرمی کی لہر کے حالات اگلے دودنوں میں آہستہ آہستہ کم ہونے کا امکان ہے تاہم دہلی کے کچھ علاقوں میں اگلے دودنوں تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں ایک سے تین ڈگری سیلسیئس تک کمی کا امکان ہے۔