: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/27ڈسمبر(ایجنسی) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جمعرات کو سماعت کرتے ہوئے قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے کیے گئے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) کے ماڈیول کے 10 مشتبہ افراد کو 12 دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے. ساتھ ہی عدالت نے پکڑے گئے 10 میں سے پانچ مشتبہ افراد کے اہل خانہ کو عدالت میں ہی ان سے ملاقات کی اجازت بھی دی ہے. این آئی اے نے انہیں چہارشنبہ کو دہلی اور یوپی میں چھاپہ ماری کرکے گرفتار کیا تھا، انکے پاس سے بڑی مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار برآمد کیا گیا تھا.