the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 10 جون (یو این آئی) دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا ہے وزیر اعلی اروند کجریوال کی قیادت میں آلودہ ہوا کو پاک کرنے کے لئے اسموگ ٹاور لگانے والی دہلی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔
رائے نے آج بابا کھڑگ سنگھ مارگ پر کناٹ پلیس میں نصب کیے جانے والے اسموگ ٹاور کا جائزہ لیا اور کہا کہ 20 کروڑ روپے کی لاگت سے نصب ہونے والے اسموگ ٹاور کا کام 15 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا اس کے بعد ماہرین ماحولیات اس کے نتائج کا مطالعہ کریں گے۔ اسموگ ٹاور اوپر سے آلودہ ہوا کو کھینچ کر ہوا کو پاک کرے گا اور اسے 10 میٹر کی بلندی پر چھوڑ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار اسموگ ٹاور کی تعمیر کے لئے آئی ٹی ممبئی ، این بی سی سی اور ٹاٹا پروجیکٹس ڈی پی سی سی کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے۔ اگر یہ پہلا پائلٹ منصوبہ کامیاب رہا تو دہلی میں اس طرح کے مزید اسموگ ٹاور لگائے جائیں گے۔
اس ٹاورکی اونچائی تقریبا 25 میٹر ہے اور



اس کا طول 40 بائیس مربع میٹر ہوگا۔ یہ اسموگ ٹاورایک ہزار مکعب میٹر ہوا فی سیکنڈ پاک کرکے اسے باہر کی جانب خراج کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں چین میں اس قسم کے اسموگ ٹاورکو لگایا گیا ہے ، لیکن چین کی ٹکنالوجی اور اس اسموگ ٹاور کی ہماری ٹیکنالوجی میں تھوڑا سا فرق ہے۔ جس اسموگ ٹاور کو ہم لگارہے ہیں اس میں امریکی ٹکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔ چین میں نصب اسموگ ٹاور نیچے سے ہوا کھینچتا ہے اور اسے اوپر سےخارج کرتا ہے۔ جبکہ ہم جو اسموگ ٹاور نصب کر رہے ہیں ،اس میں ہوا کھینچنے کا عمل اس کے برعکس ہے۔ یہ اوپر سے آلودہ ہوا کو کھینچ لے گا اور نیچے صاف ہوا کو جاری کرے گا۔ اس کے چاروں طرف 40 پنکھے ہیں ، جو ہوا کو پاک کرکے اسے 10 میٹر کی بلندی پرخارج کرے گا۔ ایک اندازے کے مطابق اس کا اثر ایک مربع کلومیٹر تک ہوگا ، تاکہ 2.5 پی ایم اورمنفی 10 پی ایم یعنی جو آلودہ ہوا ہے ا س کو صاف کیا جاسکتا ہے۔ یہ دہلی حکومت کا ایک بڑا پروجیکٹ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.