: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 3 جون (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے کورونیل کٹ پر دائر دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن (ڈی ایم اے) کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے یوگا گرو بابا رام دیو کو جمعرات کو سمن جاری کیا۔
ڈی ایم اے نے عدالت میں دائر اپنی عرضی میں دعوی کیا تھا کہ رام دیو کی کمپنی پتانجلی کورونیل کٹ پروڈکٹ کے ذریعہ کورونا وائرس بیماری سے متعلق غلط معلومات کی تشہیر کررہی
ہے۔
پتانجلی گروپ کے بانی رام دیو گزشتہ کئی دنوں سے ایلوپیتھی پر تنازعات میں گھرے ہیں۔ ان کے ایلوپیتھی کے ڈاکٹر کا مذاق بنانے والے کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انڈین میڈکل ایسوسی ایشن نے اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اسے سائنس اور ڈاکٹروں کی شبیہ کو مٹی میں ملانے کی کوشش قرار دیا تھا۔ ایک ویڈیو میں رام دیو نے دعوی کیا تھا۔ ایلوپیتھی اسٹوپڈ سائنس ہے۔