: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) دہلی حکومت نے تینوں کارپوریشنوں شمالی، جنوبی اور مشرقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دارالحکومت میں جوبلڈوزرچلاہے اس کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے حکومت نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ تینوں میونسپل کارپوریشنز یکم اپریل سے اب تک جتنے بھی انسداد تجاوزات مہم چلائی ہیں ان کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور اب تک کا تمام ڈیٹا فراہم کریں غور طلب ہے کہ مسٹر کیجریوال
نے بلڈوزرکے ذریعہ تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات پر کارروائی کے سلسلے میں پیر کوکہاتھا کہ وہ اپنے اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ آپ کو جیل جاناپڑے تو ڈرنانہیں، لیکن آپ کو عوام کے ساتھ کھڑاہوناہے۔
دوسری جانب دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہاتھا کہ بی جے پی دہلی کو تباہ کرکے دہلی کے 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔