the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز راجدھانی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے مقصد سے چار نومبر سے گاڑیوں کے لئے طاق اور جفت( آڈ۔ ایون) نظام نافذ کرنے کا اعلان کیامسٹر کیجریوال نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ نظام 15 نومبر تک نافذ رہے گا اور دیگر ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں پر بھی یہ پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آڈ۔ ایون نجی چار پہیہ گاڑیوں پر نافذ ہوگی۔ دو پہیہ گاڑیوں کو اس سے مستثنی رکھا گیا ہےوزیراعلی نے کہا کہ آڈ۔ ایون منصوبہ ہر صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ



بجے تک عمل میں رہے گا۔ اتوار کے روز یہ نظام نافذ نہیں ہوگا۔ آڈ۔ ایون کی خلاف ورزی کرنے والی چار پہیہ گاڑیوں پر 4000 روپے کا جرمانہ لگایا جائے گاانہوں نے کہا کہ صدر، نائب صدر، وزیراعظم، گورنر، ہندوستان کی چیف جسٹس، لوک سبھا اسپیکر مرکزی وزیر، راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر، ریاستوں کے وزرائے اعلی کو بھی اس منصوبے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے لیکن دلی کے وزیراعلی اور وزیر اس کے دائرے میں آئیں گے۔
واضح رہے کہ آڈ۔ ایون میں تاریخ کے مطابق آڈ اور ایون نمبر والی گاڑیوں کو ہی سڑک پر چلنے کی اجازت ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.