نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر بدھ کو عوامی سماعت کے دوران ایک شخص نے حملہ کر دیا موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ کے وقت وزیر اعلیٰ گپتا عام لوگوں کی شکایتیں سن رہی تھیں ایک شخص بھی اپنی شکایت لے کر وہاں پہنچا اور محترمہ گپتا پر حملہ کر دیا ابھی تک اس حملے کی وجہ
معلوم نہیں ہو سکی ہے پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
اس واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ جمہوریت میں اختلاف اور احتجاج کی جگہ ہوتی ہے ، لیکن تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔