: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 8 نومبر (ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے جمعرات کو کہا کہ دو سال قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی طرف سے کی گئی نوٹ کی منسوخی ہندوستانی معیشت کو گہرا زخم دے گئی ہے۔
مسٹر
کیجریوال نے ٹویٹ کیا،"مودی حکومت کے مالی اسکینڈل کی فہرست بےکبھی ختم نہ ہونے والی فہرست ہے۔ نوٹ کی منسوخی ہندوستانی معیشت خود سے دیا گیا گہرا زخم ہے۔ نوٹ کی منسوخی کو دو سال گزر چکے ہیں، لیکن اب تک پراسرار ہے کہ ملک کو اس طرح کی بڑی آفت میں کیوں دھکیل دیا گیا ؟ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر، 2016 کو 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کی لین دین پر پابندی کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ اس کا مقصد کالادھن کو کنٹرول کرناہے ۔