the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) ملک میں مسلسل دو دنوں سے وائرس کے نئے کیسز میں جزوی طور پر کمی اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 3935 افراد کے صحتیاب ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے، وہیں پچھلے 24 گھنٹے میں وائرس کے 6387 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ہندوستان اس وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں پوری دنیا میں 10 ویں مقام پر ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس وائرس کے 6387 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 170 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں اس مدت میں 3935 افراد کے صحتیاب ہونے سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں 64426 ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی جانب سے بدھ کے روز



جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظمام علاقوں میں اب تک اس سے 151767 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4337 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورونا کے کل 83004 فعال کیسز ہیں۔ ایک دن پہلے6535، پیر کے روز 6977، اتوار اور ہفتے کے روز علی الترتیب 6767 اور 6654 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے۔ اس ریاست میں کورونا نے بہت قہر برپا کیا ہے۔ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2091 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 54758 ہو گئی ہے۔ ریاست اس مہلک وائرس سے اب تک 1792 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 16954 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.