: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے منگل کو مستقبل کی جنگوں میں فتح کو یقینی بنانے کے لیے تمام علاقوں میں فوری اور فیصلہ کن مشتر کہ رد عمل کی اپیل کیجنرل چوہان مدھیہ پردیش کے ڈاکٹر امبیڈ کر نگر میں واقع آرمی وار کالج میں جنگ پر ٹیکنالوجی کے اثرات کے موضوع پر جنگ، جنگ کا فن اور جنگی آپریشنز پر اپنی نوعیت کے پہلے دوروزہ
سیمینار سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مشترکہ تربیت کو ادارہ جاتی بنانے، مصنوعی ذہانت، سائبر اور کوانٹم جیسی مسلسل ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک مضبوط سول ملٹری انضمام کے لیے ، انہوں نے ملک کے لئے ایک سدرشن چکر (ہندوستان کا اپنا لوہے کا گنبد ) تیار کرنے کی اہمیت اور عزم پر زور دیا جو ڈھال اور تلوار دونوں کا کام کرے گا۔