: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دیوبند، 17اگست(یو این آئی)عالمی شہرت یافتہ اسلامی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فرقوں کے تئیں احترام کا جذبہ رکھنے والی اس بے مثال شخصیت کا ملک ہمیشہ ممنون رہے گا۔
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم
عبدالقاسم نعمانی بنارسی نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ اٹل بہاری واجپئی وزیر اعظم کے طور پرملک اور دنیا میں بہت مقبول رہے ہیں اور جو خدمات انہوں نے وزیر اعظم کے طورپر انجام دی ہیں اس کے لئے اہل وطن ہمیشہ ممنون رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر واجپئی کی شخصیت اور فکر بہت بلند تھیے اور تمام فرقوں کے لوگ ان کے تئیں احترام کا جذبہ رکھتے تھے۔