: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 05 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی اور کرناٹک ریاستی جنتا دل (سیکولر) کے صدر نے بدھ کے روز بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے کرناٹک کی کانگریس کی زیر قیادت حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے
ہوئے اس سانحے کو " ایک غیر حساس اور ذاتی شہرت کے لئے خطرناک جنون قرار دیا مسٹر کمار سوامی نے کل دیر رات یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی قیادت کو "ضدی " قرار دیا اور الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ سدار میانے اپنی حکومت پر مکمل طور پر کنٹرول کھو دیا ہے۔