ذرائع:
یورپ کے مختلف سپر مارکیٹس کے فریج اور فریزر سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے، جس کے باعث بیلجیم، لکسمبرگ، سویڈن اور ایسٹونیا کے کئی اسٹورز میں کولنگ سسٹم کا درجہ حرارت اچانک 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ رپورٹس کے مطابق بیلجیم میں ڈیلہائز اور کولروئٹ سمیت متعدد سپر مارکیٹس متاثر ہوئے، جبکہ سویڈن میں آئی سی اے اور کوپ کے اسٹورز میں بھی اسی طرح کے واقعات پیش
آئے۔ حکام کے مطابق سائبر سیکیورٹی ادارے ان واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس میں بھی اسی نوعیت کے سائبر حملوں کے باعث سینکڑوں سپر مارکیٹس کے کولنگ سسٹم متاثر ہوئے تھے، جس سے غذائی اشیاء کو نقصان پہنچا اور بعض مقامات پر آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے جدید آلات سائبر مجرموں کے لیے نیا ہدف بنتے جا رہے ہیں۔