حیدر آباد 16 مئی (یو این آئی) ورلڈ پولیس سمٹ میں حیدر آباد کے پولیس کمشنر سی وی آنند کو منشیات کے خلاف جد وجہد کے لئے ایکسلینس ان اینٹی نار کو ٹکس ، ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دبئی پولیس کے زیر اہتمام منعقدہ اس کا نفرنس میں سی وی
آنند نے یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا۔
حیدر آباد نار کو ٹکس انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے شہر میں منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کی روک تھام ، سخت اقدامات، بیداری مہم اور گزشتہ تین برسوں کے دوران جرائم میں نمایاں کمی جیسے عوامل اس اعزاز کا باعث بنے۔