the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20فروری (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا کہ حکومت کسان کے لئے فصل انشورنس کے تحت پریمیم دو فیصد سے بڑھاکر 27فیصد کرنے کا فیصلہ کرکے اناج پیدا کرنے والے کسان کے پیٹ پر لات ماری ہے اور کسان کو اس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ مودی حکومت نے بدھ کو ملک کے کسانوں پر ایک اورسخت حملہ کیا اور خاموشی کے ساتھ پردھان منتری فصل بیما یوجنا اور آفت فصل بیما یوجنا کے پریمیم میں پچاس فیصد کمی



کرکے کسان کو اس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ پہلے کسان کو پریمیم کا دو فیصد دینا ہوتا تھا اور باقی رقم ادائیگی مرکز اور ریاستی حکومت کرتی تھی لیکن حکومت کے اس فیصلے کے بعد اب کسان کو دو فیصد کے علاوہ 25فیصد مزید ادائیگی کرنی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کسان مخالف ہے اور وہ فصل انشورنس اسکیم بند کرنے کی سمت میں مسلسل کام کررہی ہے۔ فصل انشورنس کے پریمیم میں کمی اس کی اسی حکمت عملی کی کوشش ہے۔اس سے کسانوں پر دہری مار پڑے گی اور کسان نہ فصل انشورنس کا پرریمیم ادا کرسکے گا اور نہ ہی اسے آفت کی صورت میں اب راحت ملے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.