the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کے ملازمین کے مہنگائی بھتے (ڈی اے) کو آئندہ سال جون تک روکنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کی تنقید کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت منافع کمانے میں لگی ہوئي ہے اور اسے ملازمین کی قطعا فکر نہیں ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ "اشیاء خورد و نوش کی مہنگائی 11.1 فیصد کے پار ہوچکی ہے! لیکن پی ایس یو ملازمین کا ڈی اے بڑھانے کے بجائے مرکزي حکومت اسے منجمد



کررہی ہے۔ سرکاری ملازمین کی حالت پست، سرمایہ دار 'دوست' منافع کمانے میں مست!"۔
اس سے قبل کانگریس کی ترجمان سوپریہ شرینیت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی حکومت نے پی ایس یو ملازمین کا مہنگائی الاؤنس 30 جون تک روک دیا ہے، جس سے 14.5 لاکھ سے زائد ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے اور اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 7.61 فیصد اور اشیاء خوردنی کی مہنگائی میں 11.6 فیصد کا اضافہ کیا ہے جو تشویش کا باعث ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.