حیدرآباد،٣٠ اگسٹ (ذرائع) کانگریس حکومت میں ایک بڑا سیاسی موڑ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کابینہ نے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی عہدوں کے لیے دو ناموں کو منظوری دے دی ہے، لیکن اس فیصلے کے آخری لمحات میں کانگریس ہائی کمان نے ایک نام کو فہرست سے
نکالتے ہوئے ان کی جگہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد اظہر الدین کو نامزد کر دیا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر اظہر الدین کو ایم ایل سی بنایا جاتا ہے تو پھر جوبلی ہلز سیٹ سے کانگریس کا امیدوار کون ہوگا۔۔۔؟