: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پرہندوتوا ’فرقہ وارانہ‘اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے ایجنڈے کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے اسے پورے ملک میں الگ تھلگ کرنے اور
شکست دینے کی اپیل کی ہے۔
سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کیرالا کے کنور میں 6 سے 10 اپریل تک منعقد ہونے والی 23 ویں پارٹی کانگریس کے بارے میں اطلاعات دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک سیاسی قرارداد منظور کی گئی ہے۔