: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پنجاب کے موہالی میں دھماکے کو ایسے لوگوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے جو ریاست میں امن وامان کو خراب کرنا چاہتے ہیں کجریوال نے آج ایک ٹویٹ میں کہا، "موہالی دھماکہ ان لوگوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جو پنجاب کے امن ومان کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت ان لوگوں کے منصوبوں کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔ پنجاب کے سبھی لوگوں کے تعاون سے ہرحال میں امن قائم کیا
جائے گا اور مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا’’پولیس موہالی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جس نے بھی ہمارے پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے اسے بخشا نہیں جائے گا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ دھماکہ پیر کی رات پنجاب پولیس کے موہالی میں انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا تھا۔ اس دھماکہ میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھماکہ کے بعد پنجاب پولیس نے گردونواح میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔