نئی دہلی ، 2 جولائی (یو این آئی) انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر ) اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کی مشترکہ تحقیق کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں اچانک ہونے والی اموات کو رونا ویکسین کی وجہ سے نہیں ہیں مرکزی وزارت صحت نے بھی تصدیق کی ہے کہ نوجوانوں میں کو رونا ویکسین اور ہارٹ
اٹیک کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔
کر ناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن ضلع میں دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی اموات کا ذمہ دار کو وڈ ویکسین کو قرار دیا۔ اس کے ایک دن بعد ، بدھ کو مرکزی وزارت صحت نے ان کے دعووں کی تردید کی اور کہا کہ آئی سی ایم آر اور اے آئی آئی ایم ایس کے ذریعے کئے گئے وسیع مطالعے میں ایسا کوئی تعلق نہیں ملا ہے۔