نئی دہلی ، 10 مئی (یو این آئی) فوج میں خواتین کے مستقل کمیشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ ملک کے موجودہ ماحول کو دیکھتے ہوئے اس فیصلے سے خواتین افسران کے حوصلے بلند ہوں گے۔
ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) انوما اچاریہ نے آج یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں
ایک پر یس کا نفرنس میں کہا، "سپریم کورٹ نے فوج میں خواتین افسران کے مستقل کمیشن کے بارے میں جمعہ کو فیصلہ دیا ہے، جو بہت راحت بخش ہے اور ملک کے موجودہ ماحول میں یہ فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرتا ہے۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں ہم افواج کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور ان کی بہادری کو سلام کرتے ہیں۔