نئی دہلی، 05 اگست (یو این آئی) پارلیمانی امور کے وزیر کرن ر جیجو نے کہا ہے کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے بارے میں سپریم کورٹ کی طرف سے کیا گیا تبصرہ سبھی کے لئے سبق ہے مسٹر ر جیجو نے آج یہاں ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ سیکورٹی اور سرحد کو لے کر مسٹر گاندھی کے غلط بیانات پر سپریم کورٹ کے سخت تبصرہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی جمہوری
اتحاد (این ڈی اے) کی میٹنگ میں ارکان سے کہا کہ اگر آپ غلط بات کہیں گے تو عدالت بھی خاموش نہیں بیٹھے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے سبق ہے کہ آپ ایک ذمہ دار شہری ہیں اور آپ کچھ بھی بول کر کے بیچ نہیں سکتے۔ مسٹر گاندھی پر تبصرہ کے ساتھ عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایات کو نہ صرف اپوزیشن لیڈروں کے لیے بلکہ ہر ایک کے لیے ایک سبق ہونا چاہیے کہ ایک ہندوستانی کو ملک کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیے۔