حیدر آباد 19 اگست (یو این آئی) اے پی کے دارالحکومت امراوتی میں بنیادی سہولتوں اور بالخصوص مرکزی سڑکوں کی تعمیر کے لئے درختوں کو کاٹنے کے بجائے انہیں سائنسی طریقہ کار کے ذریعہ منتقل کر کے ایک بڑی نرسری تیار کی گئی
ہے۔
اننت ورم کے مقام پر پانچ ایکڑ اراضی پر تقریباً 4 ہزار درختوں کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی ٹرانس لوکیٹیڈ ٹری نرسری قائم کی گئی ہے۔
ان درختوں کو بعد ازاں دار الحکومت کی مرکزی شاہراہوں کے دونوں اطراف بفر زونس میں لگایا جائے گا۔