the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 17جون(یواین آئی)وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر چین کے ساتھ جھڑپ میں 20 فوجیوں کی موت پر غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوراملک شہیدوں کے کنبہ کے ساتھ ہے۔
ایل اے سی پر وادی گلوان علاقہ میں پیر کی شب ہوئی جھڑپ میں فوج کے 20جوان شہید ہوگئے تھے۔مسٹر سنگھ نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے،’’وادی گلوان میں فوجیوں کی موت پریشان



کن اورافسوسناک ہے۔ہمارے فوجیوں نے فرائض کی انجام دہی پر غیر معمولی ہمت اور شجاعت کا ثبوت دیا نیز فوج کی اعلیٰ ترین روایات کو نبھاتے ہوئے اپنی جانوں کو قربان کردیا۔
ایک دیگرٹویٹ میں کہا،’’قوم ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی بھلا نہیں پائے گی۔شہیدوں کے اہل خانہ کے تئیں میری تعزیت۔مصیبت کی اس گھڑی میں ملک ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔فوج کے ان جانبازوں کی بہادری اور ہمت پر ہمیں فخر ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.