the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20 جون ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہند-چین لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر شہید فوجیوں کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان شہدا پر فخر ہے اور ملک فوج کے ساتھ ہے۔
مسٹر مودی نے ہفتہ کو ملک میں شدید کورونا بحران کے پیش نظر مہاجر مزدوروں کو ان کے اپنے آبائی گاؤں میں روزگار مہیا کرانے کے لئے 50،000 کروڑ روپے کی غریب کلیان اسکیم کو شروع کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا ’’ بہار رجمنٹ کے جوانوں نے جو قربانی دی اس پر بہار کو فخر ہے۔ میں ان شہدا کو سلام کرتا ہوں۔ ملک فوج کے ساتھ ہے اور یہ ملک کے روشن



مستقبل کے لئے ہے‘‘۔ مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع کھاگڑیا کے بیلدور بلاک میں واقع تلیہار گاؤں سے اس اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اسکیم میں چھ ریاستوں کے 116 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے ۔ ان میں راجستھان ، مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ ، اترپردیش ، بہار اور اڈیشہ شامل ہیں۔ ہر ضلع میں کم از کم 25000 مزدور اس مہم میں شامل ہوں گے۔ اس طرح سے تقریبا ایک تہائی مہاجر مزدور اس مہم سے مستفید ہوں گے ۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے آغاز میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے اس اسکیم کے تعلق سے معلومات دی۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بھی خطاب کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.